• کرم کی بھیک ملے تو حیات بنتی ہے        حضورﷺ آپ نوازیں تو بات بنتی ہے
  • رخِ حضورﷺ کا صدقہ یہ دن چمکتا ہے       آپ ﷺ کی زلفوں کے سائے سے رات بنتی ہے
  • ملے جو اذن ثنا ء کا تو لفظ ملتے ہیں       اگر ہو آپﷺ کی مرضی تو نعت بنتی ہے
  • در حبیبﷺ کی زیارت بڑی سعادت ہے       ہو آپﷺ کا بلاوہ تو برات بنتی ہے
  • جسے وسیلہ بنایا تمام نبیوں نے       اسے وسیلہ بناؤ تو بات بنتی ہے
Madina Munawara
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمْ
وہ جہنم میں گیا جو ان سے مستغنی ہوا
ہے خلیل اللہ کوحاجت رسول اللہ ﷺ کی
آج لے ان کی پناہ آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا
کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ
النَّبِيُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ۔ سورۃ احزاب (۶۔۳۳)
یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے

 

طارق بن شہاب رحمتہ اللہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے درمیان ایک بار کھڑے ہوئے اور مخلوق کی پیدائش کی ابتدا کے متعلق ہمیں خبر دی یہاں تک کہ جنتی اپنے ٹھکانوں میں اور دوزخی اپنے ٹھکانوں میں داخل ہو گئے، اسے جس نے یاد رکھا سو یاد رکھا ، جو بھول گیا سو بھول گیا۔ صحیح بخاری۔۲۹۱۳

Sayyidina Umar(Razi Allah), states "In one Friday sermon, the Holy Prophet(Sallal Laahu Alaihi Wasallam) informed us about everything which has happened or will happen from the very beginning of time until the Hereafter when some will inhabit Paradise while the others Hell." (Bukhari Sharif).