مرشد کامل کی دعا
اب دعا مانگتے ہیں اور جوبڑی دعائیں ہیں ان میں سے ایک سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ
- کتے ویکھن توں پہلوں مر نہ جائیے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔
یہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت ہے عرض کرتے ہیں کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری آنکھیں ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور ہو اور مجھے کوئی حاجت نہیں ہے - دوسری دعا یہ ہے کہ
یا اللہ دکھادے مدینہ کیسی بستی ہے
جہاں دن رات تیری رحمت برستی ہے - تیسری دعا یہ ہے کہ
ان کی خاک پا سے نسبت ہو جائے
خدایا یہ میری قسمت ہو جائے
ان کی خاک پا ہو جاؤں
خدایا پھر کچھ تو ہو جاؤں -
اعلحضرت بریلوی رحمۃ اللہ علیہ بڑی ہستی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ۔
تجھ سے در در سے سگ سگ سے ہو میری نسبت
میری گردن میں رہے دور کا ڈورا تیرا
حضرت سرکار غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے در کا کتا ہو اور یااللہ میں کتے سے نسبت قائم کرلوں یااللہ ہماری بھی یہی دعا بن جائے۔